ججز نظربندی کیسپرویزمشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزکی توسیع

اس کیس کے مدعی نے درخواست واپس لے لی ہے اور وہ مقدمے سے دستبردارہوگیاہے لیکن اس نے عدالت کو آگاہ نہیں کیا،وکیل


ویب ڈیسک May 18, 2013
اس کیس کے مدعی نے درخواست واپس لے لی ہے اور وہ مقدمے سے دستبردارہوگیاہے لیکن اس نے عدالت کو آگاہ نہیں کیا،وکیل فوٹو: فائل

ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزکی توسیع کردی گئی۔


انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ججز نظربندی کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے وکلا کی وساطت سےعدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی اور موقف اختیار کیا گیا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ درخواست ضمانت پر پرویز مشرف کے وکیل نےموقف اختیار کیا کہ پولیس نے مکمل چالان پیش نہیں کیا، اس کیس کے مدعی نے درخواست واپس لے لی ہے اور وہ مقدمے سے دستبردار ہوگیا ہے لیکن اس نےعدالت کو آگاہ نہیں کیا۔

عدالت نے پرویز مشرف کی ایک روز کے لئے حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ کیس کی مزید سماعت یکم جون کو ہوگی۔دوسری جانب عدالت نے پرویزمشرف کی جانب سے دائر کردہ ضمانت کی درخواست پر سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں