سندھ اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کوطلب
اجلاس میں نومنتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا جس کے بعد اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا
سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر13 اگست کوطلب کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نگراں وزیراعلیٰ فضل الرحمان نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی کو ارسال کی تھی جس میں اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی جس کے بعد قائم مقام گورنرنے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر13 اگست کوصبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں نومنتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا جس کے بعد اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا
واضح رہے کہ صدرمملکت کی جانب سے سمری منظورکرنے کے بعد 13 اگست کوہی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کا مرحلہ آئے گا۔