نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

نواز شریف پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی اور پارٹی کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریف کریں گے۔

نواز شریف پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی اور پارٹی کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریف کریں گے۔ فوٹو: ایکسپریس

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیرکو طلب کرلیا ہے۔


اجلاس مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں 20 مئی کو سہہ پہر 4 بجے طلب کیا گیاہے، اجلاس میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان شرکت کریں گے،آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ایسے اراکین کوبھی اجلاس میں بلایاگیاہے جنہوں نے (ن) لیگ میں شرکت کااعلان کیا ہے۔ نواز شریف پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی اور پارٹی کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریف کریں گے۔
Load Next Story