سی پی ایل بیٹسمین کو نازیبا اشارہ کرنے پر سہیل تنویر کو تنقید کا سامنا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی جانب سے سہیل تنویر پر جرمانہ اور پابندی عائد کیے جانے کا امکان


Sports Desk August 10, 2018
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی جانب سے سہیل تنویر پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو : فائل

کریبیئن پریمیئر لیگ میں بیٹسمین کو آﺅٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کرنے پر پاکستانی پیسر سہیل تنویر کو تنقید کا سامنا ہے۔

بیٹسمین کو آﺅٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کرنے پر کریبیئن پریمیئر لیگ میں پاکستانی پیسر سہیل تنویر کو تنقید کا سامنا ہے، گیانا واریئرز کی نمائندگی کرنے والے سہیل تنویر کو سینٹ کٹس کے بیٹسمین بین کٹنگ نے ایک گیند پر چھکا رسید کیا، دوسری ہی گیند پر پیسر نے انہیں آﺅٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کیا۔ سہیل تنویر کی ٹیم 6 وکٹوں سے فاتح رہی تاہم سوشل میڈیا پر ان اس حرکت کو ناپسند کیا جا رہا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی جانب سے سہیل تنویر پر جرمانہ اور پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں