صدر سے متعلق بیان دیتے ہوئے شہباز شریف ذمہ داری کا مظاہرہ کریں صدارتی ترجمان

تبادلوں اور تقرریوں میں کسی کو مسئلہ ہے تو نگراں وزیر اعظم سے بات کرے صدر مملکت کو بدنام نہ کیا جائے،ترجمان ایوان صدر

صدر مملکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے احتیاط برتنی چاہئے کیونکہ وہ ریاست کے آئینی سربراہ ہیں، فرحت اللہ بابر۔ فوٹو : فائل

ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے شہباز شریف کی جانب سے صدر آصف زرداری سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا ہے۔


اپنے ایک بیان میں ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر نے سرکاری افسران کے تبادلوں اور تقرریوں میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اگر کسی کو اس سلسلے میں مسئلہ ہے تو نگراں وزیر اعظم سے بات کرے لیکن صدر مملکت کو بدنام نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت سے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ ہے انہیں صدر مملکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے احتیاط برتنی چاہئے کیونکہ وہ ریاست کے آئینی سربراہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگراں وزیراعظم صدرآصف زرداری کا قلمدان چلا رہے ہیں اوروہ تقرریوں اورتبادلوں سے متعلق صرف صدر آصف زرداری کی بات مان رہے ہیں اگرنگراں وزیراعظم کا رویہ یہی رہا تو ہمیں سخت مؤقف اختیار کرنا پڑے گا۔
Load Next Story