عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر کی بنی گالہ میں ملاقات

پرامید ہیں کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مثبت ڈگر پر چل نکلیں گے، بھارتی ہائی کمشنر


ویب ڈیسک August 10, 2018
بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا دستخط شدہ بلا تحفے میں دیا۔ فوٹو:ٹویٹر

پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری نے بتایا کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال اور خطے کو در پیش مسائل اوران کے حل پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں کشمیر سمیت دیگر معاملات بھی زیر بحث رہے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا دستخط شدہ بلا عمران خان کو تحفے میں دیا جب کہ پوری بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔



بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے پاک بھارت تعلقات میں مثبت دور کے آغاز کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چیئرمین تحریک انصاف کے مابین ٹیلیفونک گفتگو سے ایک نئی امید نے جنم لیا ہے، بھارت پرامید ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مثبت ڈگر پر چل نکلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔