فلم ’یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘ کا ٹریلر جاری

فلم 31 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


ویب ڈیسک August 10, 2018
فلم 31 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو :انٹرنیٹ

بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دھرمندر اور اُن کے بیٹوں کی طنز و مزاح سے بھرپور فلم 'یملا پگلا دیوانہ پھر سے' کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمندر فیملی نے بڑی فلمیں نہ ملنے کے سبب 2011 میں اپنی ہی پروڈکشن میں فلم 'یملا پگلا دیوانہ' بنائی جس میں دھرمندر، سنی دیول اور بوبی دیول شامل تھے، حیران کن طور پر مداحوں کی جانب سے فلم کو بے حد پسند کیا گیا جس کے بعد فلم کا سیکوئل بھی بنایا گیا جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا، فلم کی مقبولیت کے دیکھتے ہوئے تیسرا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کا ٹریلر اب جاری کردیا گیا ہے۔



فلم یملا پگلا دیوانہ تھری کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بالی ووڈ سلطان سلمان خان سمیت، شترو گھن سنہا، ان کی بیٹی سناکشی سنہا اور ریکھا بھی مختصر کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ چند روز قبل فلم کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور اب فلم کا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فلم 'یملا پگلا دیوانہ تھری' کا ٹیزر جاری

واضح رہے فلم 'یملا پگلا دیوانہ پھر سے' 31 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔