سندھ کے شیرازی برادران کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

سندھ میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادار کریں گے، شیرازی برادران


ویب ڈیسک May 18, 2013
سندھ میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادار کریں گے، شیرازی برادران فوٹو: ایکسپریس

ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے شیرازی برادران نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق شیرازی برادران نے آج لاہور میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور ميں ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیرازی برادران نے کہا کہ وہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں انتخابات نہیں بلکہ جنگ ہوئی ، سندھ کے عوام کے ساتھ انتخابات میں جو زیادتی کی گئی اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں حالیہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف اپنی آواز بلند کرے۔

واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں ٹھٹھہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 238 سے شیرازی گروپ کے سید ایاز علی شاہ شیرازی جب کہ سندھ اسمبلی کی چار نشستوں پی ایس 84 سے شیرازی گروپ کے سربراہ سید اعجاز علی شاہ شیرازی، پی ایس 85 سے سید امیر حیدر شاہ شیرازی، پی ایس 86 سے سید شاہ حسین شاہ شیرازی کامیاب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں