شاہد کپور کی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کا ٹریلر جاری

فلم 21 ستمبر 2018 کو بھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی


ویب ڈیسک August 10, 2018
فلم 21 ستمبر 2018 کو بھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور، خوبرو اداکارہ شردھا کپور اور یامی گوتم کی فلم'' بتی گل میٹر چالو'' کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شری نارائن سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی طنز و مزاح سے بھرپور فلم'' بتی گل میٹر چالو'' کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم بھارت میں بجلی کی مسائل پر بنائی گئی ہے جس میں شاہد اور شردھا کپور کو ایک عام شہری کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ملک میں کرپٹ عناصر خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں جب کہ یامی گوتم ایک وکیل کا کردار نبھا رہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شاہد اور شردھا ایک بار پھر ساتھ جلوہ گرہونے کو تیار

رپورٹس کے مطابق فلم''بتی گل میٹر چالو'' کا موضوع ''ٹوائلٹ، ایک پریم کتھا'' سے ملتا جلتا ہے اور یہ فلم بھی فلم ساز شری نارائن سنگھ کی ہی ہدایت کاری میں بنی تھی۔

واضح رہے ہدایت کار شری نارائن سنگھ عام طور پر سماجی مسائل پر فلم بناتے ہیں اور ان کی یہ فلم 21 ستمبر 2018 کو بھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔