حکومت میں شمولیت نلیگ اورجے یو آئی ف میں مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم
مسلم لیگ (ن)نےخواہش ظاہرکی ہے کہ دونوں جماعتیں مل کر کام کریں لیکن خواہشات پرحکومت میں شامل نہیں ہوسکتے، فضل الرحمان
حکومت میں شمولیت کے لئے مسلم لیگ (ن) اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران راجا ظفر الحق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے دو روز قبل جے یوآئی (ف) کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر آج انہیں باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان سے جن امور پر بات ہوئی ہے وہ اپنی پارٹی میں اس پربات کریں، دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ جلد ہی نتائج سامنے آجائیں گے۔
راجا ظفر الحق نے کہا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے نواز شریف سے ملاقات کرکے سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی اور اسے مثبت انداز میں دیکھنا چاہئے کیونکہ دنیا بھر میں عسکری قیادت سیاسی قائدین کو بریفنگ دیتے ہیں۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران راجا ظفر الحق کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے انہیں حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں جماعتیں مل کر قومی مسائل کے حل کے لئے کام کریں لیکن صرف خواہشات کے تحت حکومت میں شامل نہیں ہوسکتے، اس کے لئے ہمیں پالیسی اور مقاصد کا تعین بھی کرنا ہوگا اور جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ اس سلسلے میں گائیڈ لائن وضع کررہی ہے، اس کے بعد ہی اس سلسلے میں کوئی بات حتمی طور پر کی جاسکتی ہے۔