شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی سمندر میں 3 میزائل فائر
شمالی کوریا نے 2 گائیڈڈ میزائل صبح جبکہ ایک دوپہر میں جاپانی سمندر میں فائر کیا، غیرملکی خبر ایجنسی
شمالی کوریا نے جاپانی سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے تین میزائل فائر کیے ہیں جس کے بعد جنوبی کوریا اور امریکا میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے 2 گائیڈڈ میزائل آج کی صبح سویرے جبکہ ایک دوپہر میں مشرقی سمندر میں فائر کیا جسے جاپانی سمندر بھی کہا جاتا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بظاہر یہ میزائل فوجی مشقوں کے دوران فائر کئے گئے ہیں۔
جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائل ''اینٹی شپ'' یا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ''کے این 02'' ہو سکتے ہیں جو کہ 120 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا اورامریکا پر جوہری اورمیزائل حملوں کی دھمکی کے بعد دونوں ممالک ہائی الرٹ ہیں۔