پیسے کیلیے نہیں عزت کیلیے کھیلتا ہوں محمد حفیظ

ملک کی خدمت جاری رکھوں گا چاہے سی کیٹگری میں ہوں یا ڈی، محمد حفیظ


Sports Reporter August 10, 2018
ملک کی خدمت جاری رکھوں گا چاہے سی کیٹگری میں ہوں یا ڈی، محمد حفیظ

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پیسے کیلیے نہیں بلکہ عزت کیلیے کھیلتا ہوں اور ملک کی خدمت جاری رکھوں گا چاہے سی کیٹگری میں ہوں یا ڈی۔

چند روز قبل پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں "اے" کیٹیگری سے "بی" کیٹگری میں تنزلی پر محمد حفیظ کے قریبی ذرائع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ بورڈ کے رویہ سے دلبرداشتہ ہیں، وہ کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے اور کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں تاہم انہوں نے تمام خبروں کو رد کردیا۔



محمد حفیظ نے کنٹریکٹ کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ "ہمیشہ عزت اور جذبے کے ساتھ پاکستان کے لیے کھیلا ہوں، کبھی پیسے کے لیے نہیں کھیلا، عزت کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں، ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں چاہے "سی" کیٹیگری میں ہوں یا "ڈی" میں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں