پریانکا چوپڑا اب ’’شیرنی‘‘ کو پالنے کا شوق پورا کریں گی

اداکارہ نے ’’سندری‘‘ نامی شیرنی کو رانچھی کے قریب واقع برسا منڈا زولوجیکل پارک سے ایک سال کے لئے اپنایا ہے


ویب ڈیسک May 18, 2013
پریانکا نے ’’سندری‘‘ نامی شیرنی کو رانچھی کے قریب واقع برسا منڈا زولوجیکل پارک سے ایک سال کے لئے اپنایا ہےفوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جانوروں سے اپنے پیار کا ثبوت دیتے ہوئے شیرنی پالنے کا بیڑا اٹھالیا۔

بالی ووڈ کی جنگلی بلی کہلانے والی اداکارہ نے ''سندری'' نامی شیرنی کو رانچھی کے قریب واقع برسا منڈا زولوجیکل پارک سے ایک سال کے لئے اپنایا ہے، پارک انتظامیہ نے پریانکا کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے مالی تعاون بھی کرتی ہیں، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جانوروں کو اپنانے کی اسکیم اس لئے متعارف کرائی گئی تاکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے خرچ کیا جائے اور لوگوں کو جنگلی جانوروں سے متعلق آگاہی دی جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی پریانکا چوہڑا نے ''درگا'' نامی شیرنی کو پالنے کے لئے اپنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں