نگراں وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی نے لوڈشیڈنگ پر قوم سے معافی مانگ لی

بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے وزیر پٹرولیم اور وزیر خزانہ تعاون نہیں کررہے، مصدق ملک


ویب ڈیسک May 18, 2013
نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے لوڈشیڈنگ کی موجودہ صورتحال پر پیر کو اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں لوڈشیڈنگ پر اہم اور ہنگامی فیصلے کئے جائیں گے، مصدق ملک فوٹو: فائل

نگراں وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی مصدق ملک نے لوڈشیڈنگ میں کمی نہ لانے پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

مصدق ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں بجلی کی موجودہ پیداوار 8 ہزار میگاواٹ اور طلب 14 ہزار 800 میگاواٹ ہے لہٰذا پیداوار میں کمی اور گرمی کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے وزیر پٹرولیم اور وزیر خزانہ تعاون نہیں کررہے، اس صورتحال میں جب ہمارے پاس نہ پانی ہے، نہ تیل اور نہ گیس تو بجلی کی پیداوار میں بہتری کیسے لاسکتے ہیں۔

نگراں وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے لوڈشیڈنگ کی موجودہ صورتحال پر پیر کو اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں لوڈشیڈنگ پر اہم اور ہنگامی فیصلے کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو پیش آنے والی پریشانی کا اچھی طرح اندازہ ہے اور ہم بجلی کی طلب کا باقاعدہ طریقہ کار طے کرکے جائیں گے تاکہ منتخب حکومت اس بحران پر باآسانی قابو پاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |