وکٹوریا ازارنکا روم اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

ازارنکا نے میزبان ملک کی سارا ایرانی کو 0-6 اور 5-7 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔


ویب ڈیسک May 18, 2013
رواں سال دوہا اوپن میں وکٹوریا ازارنکا نے امریکن حریف سرینا ولیم کو شکست دی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

بلاروس کی وکٹوریا ازارنکا اٹلی کی سارا ایرانی کو شکست دے نے روم اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔

ازارنکا نے میزبان ملک کی سارا ایرانی کو 0-6 اور 5-7 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ اتوار کو عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیم سے ہو گا، سارا ایرانی جو کہ ازارنکا کے خلاف کھیلے گئے 6 مقابلوں میں سے صرف ایک ہی جیت سکیں ہیں نے سیمی فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کی اور تین مرتبہ میچ پوائنٹس بھی بچائے تاہم وہ زیادہ دیر تک ازارنکا کے خلاف مزاحمت نہ دکھا سکیں۔

واضح رہے کہ رواں سال دوہا اوپن میں وکٹوریا ازارنکا نے امریکن حریف سرینا ولیم کو شکست دی تھی اور اس کے بعد سے دونوں کھلاڑی پہلی دفعہ آمنے سامنے ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں