اداروں کے خلاف بیانات پر فضل الرحمٰن کا ساتھ نہیں دے سکتے بلاول بھٹو زرداری

اپوزیشن اتحاد میں دھاندلی پر بات کی جائے، 13اگست کو قومی اسمبلی میں احتجاج کا فیصلہ


حسن مرتضیٰ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد،پیپلزپارٹی پارلیمانی اجلاس کل طلب، آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف بیانات پر پیپلزپارٹی فضل الرحمن کا ساتھ نہیں دے سکتی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زردای نے مولانا فضل الرحمن کے بیانات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں صرف انتخابی دھاندلی پر بات کی جائے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 13 اگست کو طلب کیے جانے والے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ایوان زیریں میں احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکر نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب اور آئندہ پارلیمانی سیاست کو زیرِ غور لایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اسپیکر کے امیدوار کے لیے خورشید شاہ کو نامزد کیا اور اس منصب کے لیے حتمی حکمت عملی پر بات چیت کی ہے۔ اس کے علاوہ بطور اپوزیشن پارٹی کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔

بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی کی زیر صدارت اجلاس کے بعد سینئر پارٹی رہنماؤں نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے خورشید شاہ کی کامیابی کا امکان موجود ہے۔پیپلزپارٹی کے نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سینٹرل پنجاب پی پی 95 سے منتخب حسن مرتضٰی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی سفارش کردی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نو منتخب ارکان کا اجلاس مخدوم احمد محمود کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں تمام نو منتخب ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حسن مرتضی کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی سفارش کی گئی جس پر مخدوم احمد محمود نے بھی انہیں پارلیمانی لیڈر بنانے کی تائید کر دی۔ مخدوم احمد محمود نے کہا کہ حسن مرتضٰی ملک کی سلامتی و بقا کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غیرمسلم بھی پاکستان میں برابر کے شہری ہیں اور بطور ملک کے نظریئے کی حقیقی وارث ہونے کے دستورِ پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی بھی اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ 193ء کا آئین غیرمسلم شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں