ایما واٹسن کی فلم ’’دی بلنگ رنگ ‘‘ سنیماؤں میں دھوم مچانے کیلئے تیار

ہدایت کارہ صوفیہ کوپولا کی نئی فلم کی کینز فلم فیسٹیول میں بھی نمائش ،جیوری نے پسند کرلی ، 14 جون کو امریکا میں...


Showbiz Desk May 19, 2013
فلم کی کہانی سچے واقعات پر مبنی ہے ،نئی فلموں میں کرداروں کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی تیاری کرلی ، ایما واٹسن ۔ فوٹو : فائل

ہالی وڈ اداکارہ ایما واٹسن کی نئی فلم ''دی بلنگ رنگ ''14جون کو امریکی سینماگھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

اس فلم کو گزشتہ دنوں کینز فلم فیسٹیول کے دوران بھی پیش کیا گیا اور یہ جیوری کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ہدایت کارہ صوفیہ کوپولا کی اس کرائم ڈرامہ فلم کو خود صوفیہ نے تحریر کیا ہے ۔فلم کے دیگر فنکاروں میں لیسلی من ،ٹائسا فارمیگا ،ایرن ڈینئل ،اسرائل بروسرڈ اور کیٹی چانگ شامل ہیں ۔اداکارہ ایما واٹسن کو اس فلم میں اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے ۔

ان کی پرفارمنس کو کینز فلم فیسٹیول میں بھی بہت سراہا گیا ہے اور یوں ایما کی اس فلم میں ان کی عمدہ پرفارمنس پر انھیں کینز کے میلے میں بھی بڑی پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ اداکارہ ایما واٹسن نے فلم میں نکی کا کردار نبھایا ہے۔ اس فلم کی کہانی سچے واقعات پر مبنی ہے ۔جسے انتہائی سلیقے سے عکسبند کیا گیا ہے۔فلم ''دی بلنگ رنگ''کی کہانی اداکارہ ایما واٹسن کے کردار نکی کے گرد گھومتی ہے۔90منٹ دورانیہ کی اس کرائم ،ڈرامہ فلم امریکا کی مختلف ریاستوں میں فلمایا گیا ہے۔

اس فلم کیلیے 80لاکھ ڈالر کا بجٹ رکھا گیا تھا ،23سالہ انگلش اداکارہ ایما واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ مختلف قسم کی کہانی ہے اس میں مجھے انٹر نیٹ پر ٹوئٹ کرتے دکھایا جارہا ہے ۔ایسی لڑکی کا کردار نبھارہی ہوں جو یوگا کرتی ہے، پولو ڈانس کی شوقین ہے۔ جس سے بہت سے لوگ متاثر ہوتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس فلم میں روٹین سے ہٹ کر ملنے والا کردار ہی مجھے منفرد انداز اختیار کرنے کی ترغیب دیتا رہا جس کے سبب اس فلم میں ایک مختلف اور منفرد کام کرنے والی اداکارہ کے طور پر سامنے آرہی ہوں ۔

مارچ اپریل 2012کے دوران اس فلم کی شوٹنگ کا مختلف علاقوں میں آغاز کیا گیا ۔فلم کی تکمیل پر اس کی تشہیری مہم کا حصہ بنی ہوں۔ فلم کے بارے میں کریٹکس کے اچھے ریمارکس آنے پر بھی خوشی ہوئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ 2014میں آنیوالی فلم ''نوا'' بھی تکمیل کے مراحل طے کررہی ہے ۔اس فلم میں بھی جاندار کردار نبھایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں اپنی پرفارمنس کو بہتر طریقے سے پیش کرنے کی تیاری کرچکی ہوں ۔نئے پراجیکٹس کیلیے اپنی تمام مصروفیات کو شیڈول کرلیا ہے ۔



منصوبہ بندی کے تحت کام کرنا چاہتی ہوں ۔غیر منظم انداز میں ہونے والا کام بھی بکھر جاتا ہے ۔واضح رہے کہ 15اپریل 1990کو پیرس میں پیدا ہونے والی اداکارہ ایما واٹسن کے والدین کا تعلق برطانیہ سے ہے ۔ ایما واٹسن کی والدہ ایک وکیل رہیں ۔والد کا تعلق بھی لندن سے ہے ۔تاہم اوائل عمری کے دوران ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی ۔اداکارہ کم عمری کے عرصے میں والدین کے مابین طلاق کے بعد پہلی بار اپنے والد کے آبائی گھر واقع لندن چھٹیاں گزارنے گئیں ۔اور وہاں پر آکسفورڈ(ڈریگن اسکول )میں داخلہ لے لیا ۔

اداکارہ ایما واٹسن نے پھر 2003تک یہیں پر قیام کیا اوراسی ادارے میں تعلیم حاصل کی ،اداکارہ کا کہنا ہے کہ صرف 6برس کی عمر میں ہی اداکارہ بننے کا خواب دیکھ لیا تھا ۔اس خواہش کی تکمیل کیلیے ذہن کو بھی بچپن سے ہی تیار کرلیا ۔لہٰذا اسی شوق کی خاطر آکسفورڈ کی اسٹیج کوچ تھیٹر آرٹس کی کلاسیں بھی لیں ۔

(پارٹ ٹائم)جزووقتی کلاسوںمیں اداکارہ ایما واٹسن نے گلو کاری ، رقص اور اداکاری میں تربیت لینا شروع کردی۔ تعلیم کے حصول کے دوران اس پورے عرصہ میں کوئی بھی پروفیشنل کام نہیں کیا ۔اور ہیری پوٹر سیریز میں پرفارم کرنے سے قبل تک عملی طور پر اداکاری بھی نہیں کی۔ صرف 9سال کی عمر میں ہیری پوٹر سیریز کیلیے پرفارم کیا ۔

اداکارہ ایما واٹسن نے ہیری پوٹر سیریز کی 8فلموں میں 2001سے لے کر 2007کے دوران اداکاری کے جوہر دکھائے ۔اسی برس بی بی سی ون کیلیے فلم ''بیلٹ شوز''میں جلوہ گر ہوئیں ۔2008میں بننے والی فلم میں آواز کا جادو جگایا ۔2009سے 2011کے دوران اداکارہ ایما واٹسن نے پھر ہیری پوٹر فلم سیریز میں کام کیا ۔ان سیریز کی بڑی پذیرائی ہوئی ۔اداکارہ کی تین فلموں میں عمدہ پرفارمنس پر انھیں سراہا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |