اوم پوری کی ویام دھامنی کو بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش

پیشکش ’’ٹورنٹوانٹرنیشنل پنجابی فلم فیسٹیول‘‘ میں اداکارہ سے ملاقات میں کی گئی۔

پیشکش ’’ٹورنٹوانٹرنیشنل پنجابی فلم فیسٹیول‘‘ میں اداکارہ سے ملاقات میں کی گئی۔ فوٹو : فائل

مراکش سے تعلق رکھنے والی اداکارہ وماڈل ویام عماردھامنی کی ٹورنٹومیں ''انٹرنیشنل پنجابی فلم فیسٹیول'' میں شرکت کے دوران بالی وڈ کے ورسٹائل فنکار اوم پوری نے بالی وڈ میں کام کرنے کی پیشکش کردی۔

معلوم ہواہے کہ ویام عمار دھامنی ' انٹرنیشنل پنجابی فلم فیسٹیول ' میں اپنی پاکستانی فلم 'عشق خدا' کی پروموشن کیلیے موجود تھیں۔ فیسٹیول میں بھارتی پنجاب کی فلموں کے فنکار، ہدایتکار اور فلمسازبھی شریک تھے۔ ویام عماردھامنی نے ٹورنٹو سے فون پر''ایکسپریس'' کوبتایا کہ فیسٹیول میں اچھا رسپانس ملا اوراس دوران بہت سی معروف شخصیات سے ملاقات ہوئی ۔




بالی وڈ کے ورسٹائل اداکاراوم پوری سے ہونیوالی ملاقات اس لحاظ سے بہت یادگاررہے گی کہ انھوں نے مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ میرے لیے واقعی اعزاز کی بات ہے کہ اوم پوری جن کی اداکاری حقیقت کے قریب ترہے اورہالی وڈ میں بننے والی فلموں میں بھی ان کی اداکاری بے مثال ہے۔

انھوں نے بتایاکہ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی کام کررہی ہوں۔ پاکستان میں میری ایک فلم مکمل ہوچکی ہے جب کہ دو نئی فلمیں سائن کی ہیں جن کی شوٹنگ کیلیے پاکستان آؤنگی جب کہ دوسری جانب بالی وڈ میںبھی ایک فلم سائن کرچکی ہوں۔ جہاں تک بات اوم پوری کی ہے تومیں ممبئی پہنچنے کے بعد ان سے ملاقات کرونگی اوران کی طرف سے ہونیوالی آفرپرسنجیدگی سے غورکرونگی۔
Load Next Story