تھیٹرکی بحالی سے نئے فنکاروں کو فائدہ ہوگامہوش حیات
ضیامحی الدین،انورمقصود،معین اختر،کمال احمدرضوی نے تھیٹر کیلیے بے مثال کام کیا
معروف ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے کہاہے کہ مجھے اردوتھیٹرکے لیے کام کرنااچھالگے گا۔
فنکاروں کے لیے پاکستان میں تھیٹر نایاب ہوچکاتھا مگرہمارے دوستوں نے ملکراس کوبحال کرکے نئے فنکاروں کے لیے بہت اچھاکام کیاہے،نئے فنکاروں کو فائدہ ہوگا ۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا،ان کا کہنا تھا کہ دنیابھرمیں پاکستان کے تھیٹرکودل کی گہرائیوں سے تسلیم کیاجاتاہے۔
ہمارے ہاں ضیامحی الدین،انورمقصود،معین اختر،کمال احمدرضوی ودیگرفنکاروں نے جوکام کیاہے اس کی مثال نہیں ملتی، انھوں نے مزیدکہاکہ میری خوش نصیبی ہے کہ میرے سینئرزنے مجھے اس قابل سمجھاکہ میں ان کے درمیان اپنے فن کامظاہرہ کرسکوں گی ۔
ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات کہنا تھا کہ مجھے ماڈلنگ کی طرح اداکاری کرتے ہوئے بھی لطف آتاہے مگراداکاری اورماڈلنگ دومختلف کیفیات ہیں ہمیں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اپنے تاثرات کوجملوں میں ڈھالنا پڑتاہے جب کہ ماڈلنگ کے دوران کسی خاص کیفیت کی ضرورت نہیں پیش آتی۔