سوناکشی کی فلم ’’ لٹیرا ‘‘کے گیت کی ویڈیو ریلیز

امیتابھ بھٹاچاریہ کے گانے ’’ سنوار لوں‘‘ کو مونالی ٹھاکر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے


Net News May 19, 2013
امیتابھ بھٹاچاریہ کے گانے ’’ سنوار لوں‘‘ کو مونالی ٹھاکر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی / فائل

بالی وڈکی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا اور بینڈ باجا بارات سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے ہیرو رنویر سنگھ کی بحیثیت ہیرو ہیروئن پہلی رومانٹک ڈرامہ فلم''لٹیرا''کے ٹریلر کے بعد پہلے رومانٹک گانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

امیتابھ بھٹاچاریہ کے تحریر کردہ''سنوار لوں''کے بولوں پر مبنی اس گانے کو مونالی ٹھاکر کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں سوناکشی رنویر سے متاثر نظر آرہی ہیں جب کہ گانے سمیت فلم کا میوزک امیت ترویدی نے ترتیب دیا ہے۔



فلم اْڑان سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایتکار وکرم ادیتیہ موٹوانی کی اس فلم کو ان کے ساتھ ساتھ بالاجی ٹیلی فلمز کی ایکتا اور شوبھا کپور، وکاس بہل،انوراگ کیشپ اورمدھو مانٹینا نے پروڈیوس کیا ہے۔اس فلم کا اسکرین پلے خود وکرم ادیتیہ موٹوانی نے بھاوانی آئیر کے ساتھ مل کر تحریر کیا ہے جس میں رنویر سوناکشی سنہا کے ساتھ پہلی بار رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

فلم لٹیرا میں 1950ء کی دہائی کی ایک رومانوی کہانی پیش کی گئی ہے جس میں ہیروہیروئن اپنے والدین کی مرضی کے خلاف بھاگ کر شادی کرتے ہیں جو تلخ مراحل سے گزر کر نیا موڑ لے لیتی ہے۔ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور فلم''لٹیرا'' بالاجی موشن پکچرز اور فینٹم فلمز کے تحت رواں سال5جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں