مراد علی شاہ وزیراعلیٰ آغا سراج اسپیکر سندھ اسمبلی باضابطہ طور پر نامزد

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے لئے ریحانہ لغاری کو نامزد کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک August 11, 2018
ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے لئے ریحانہ لغاری کو نامزد کیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

KARACHI: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ جب کہ آغا سراج درانی کو صوبائی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین پی پی پی کی زیرِصدارت پیپلزپارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ نامزد کیا گیا ہے جب کہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے ریحانہ لغاری کا نام دیا ہے۔ مراد علی شاہ 18 اگست کو وزیر اعلی سندھ کا حلف اٹھائیں گے۔

آغا سراج درانی تاحال اسپیکر سندھ اسمبلی ہیں اور ان کے پاس قائم مقام گورنر کا چارج بھی ہے۔ ضلع ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی ریحانہ لغاری پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئی ہیں اور پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں