پک اپ الٹ گئی خاتون جاں بحق8افراد شدید زخمی

زخمیوں میں4خواتین بھی شامل،حادثہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔


Nama Nigar May 19, 2013
زخمیوں میں4خواتین بھی شامل،حادثہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ فوٹو: فائل

میرپور بٹھورو کے قریب نورانی پیٹرول پمپ کے مقام پر پک اپ الٹ گئی۔

ایک خاتون جاں بحق اور4خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میرپور بٹھورو کے قریب سجاول سے آنے والی پک اپ، ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ملاح برادری کی ایک خاتون صفوراں جاں بحق ہوگئی اور4خواتین صاحب خاتون، زینت، رشیدہ، حاجانی سمیت سکندر ملاح، خدابخش، محمد امین اور ڈرائیور حاجی ملاح شدید زخمی ہوگئے۔



جنھیں تعلقہ اسپتال بٹھورو لایا گیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون صفوراں کے شوہر سانوں ملاح نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی بیوی شدیدزخمی ہوگئی تھی جسے سرکاری ایمبولینس میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جا رہاتھا مگر ایمبولینس شاہ کریم کے قریب خراب ہوگئی اور خاتون تڑپ تڑپ کر چل بسی۔

حادثے کا شکار ہونے والا خاندان جاتی شہر کا رہائشی ہے۔ بٹھورو پویس نے گاڑی اپنی تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں