نواب شاہ میں قیامت خیز گرمی درجہ حرارت50سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

سورج دن بھر آگ برساتا رہا، لو لگنے سے 15 افراد بے ہوش، سڑکیں اور بازار ویران، دودھ، دہی، برف اور پانی کی قلت۔


Nama Nigar May 19, 2013
سورج دن بھر آگ برساتا رہا، لو لگنے سے 15 افراد بے ہوش، سڑکیں اور بازار ویران، دودھ، دہی، برف اور پانی کی قلت۔ فوٹو فائل

نواب شاہ میں قیامت خیز گرمی، درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

سورج دن بھر آگ برساتا رہا، جھلسا دینے والی گرم ہوائوں کے تھپیڑے چلتے رہے۔ لو لگنے سے 15 افراد بے ہوش ہوگئے۔ گرمی کی شدت کے باعث بازار سنسان، سڑکیں ویران رہیں، شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لیے نہروں کا رخ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں شدید گرمی کی لہر بدستور برقرار ہے۔



ہفتے کے روز قیامت خیز گرمی پڑی، محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ رہا، دن بھر لو چلتی رہی جس کے باعث شہر کے بازار ویران اور سڑکیں سنسان پڑی رہیں، ہفتے کے روز گیارہویں جماعتکا پرچہ دینے والے طلبا و طالبات کو شدید گرمی کے باعث مشکلات کا سامنا رہا۔

پی ایم سی اسپتال میں لو سے متاثرہ 15 افراد کو لایا گیا جو کہ بے ہوش ہوگئے تھے۔شدید گرمی کے باعث ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی جبکہ شہر میں پانی ، برف ، دودھ اور دہی کی قلت ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں