عمران خان اور شیخ رشید کا مسلم لیگ ن کے خلاف اتحاد

ریلی کا انعقاد یوم آزادی کے موقع پر کیا گیا۔ جو دونوں جماعتوں کے...

ریلی کا انعقاد یوم آزادی کے موقع پر کیا گیا۔ جو دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی اتحاد کا نشان ہے. فوٹو اے ایف پی

لیاقت باغ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ سے انتخابی اتحاد کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

ریلی کا انعقاد یوم آزادی کے موقع پر کیا گیا۔ جو دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی اتحاد کا نشان ہے.

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران چھوٹی سے چھوٹی سیٹ بیچ رہے ہیں۔ منشیات فروشوں نے جمہوریت کے سائے میں پناہ لی ہے میاں نواز شریف کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ منشیات فروشوں کا ساتھ دیں گے یا عوام کا۔


انھوں نے مزید کہا کہ بجلی کا بحران جس چور کی وجہ سے ہوا پیپلزپارٹی نے اسے وزیر اعظم بنا دیا ہے۔

اس موقع پرعمران خان کا کہنا ہے کہ اگلا چودہ اگست کے دن نیا پاکستان ہو گا جس میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے۔ اگلے مہینے لاکھوں لوگ لے کر وزیر ستا ن جائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پورا نظام ایک شخص کی لوٹی ہوئی رقم بچانے میں مصروف ہے اور جتنے ایماندار افسر ہیں ان کو تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story