کوئٹہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا

پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ فوٹو : فائل

سنجاوی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کی تحصیل سنجاوی میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔


واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جو فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر رہی تھیں کہ مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

پولیس اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Load Next Story