کرکٹرزکوبلیک میل کرنے کیلیے ویڈیوز بنانے کاانکشاف

بکیزکے کال گرلز بھیجنے سے قبل کمروں میں خفیہ کیمرے لگانے کی گفتگوسامنے آ گئی

بکیزکے کال گرلز بھیجنے سے قبل کمروں میں خفیہ کیمرے لگانے کی گفتگوسامنے آ گئی. فوٹو: اے ایف پی

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کو بلیک میل کرنے کیلیے نازیبا ایم ایم ایس کلپس بھی بنانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔

کیس کی تحقیقات کرنے والے دہلی پولیس اسپیشل سیل کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ جو کھلاڑی اپنے وعدوں سے مکر جاتا بکیز کال گرلز کے ساتھ ویڈیوز سے اسے بلیک میل کرتے، شری شانتھ نے تحقیقاتی آفیسرز کو بتایا کہ جیجو جناردن نے ممبئی کے ایک ہوٹل میں میری ویڈیو بنانے کی کوشش کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اجیت چنڈیلا اور انکیت چھاون کے بھی ایم ایم ایس کلپس تیار کیے جانے تھے مگر پولیس نے اسکینڈل کو بے نقاب اور پلیئرز کو گرفتار کر کے ایسا نہ ہونے دیا۔ یاد رہے کہ گرفتاری کے وقت بھی شری شانتھ اور اجیت چنڈیلا کے ساتھ لڑکیاں موجود تھیں۔




چندریش پٹیل عرف چند اور منان نے رواں سال کے اوائل میں 5سے6بار دونوں کرکٹرز کیلیے کال گرلز کا انتظام کیا، پولیس اب بکیز سے برآمد ہونے والے لیپ ٹاپ کا جائزہ لے رہی ہے کہ اس میں کرکٹرز کی کوئی غیراخلاقی کلپ تو موجود نہیں، اس سے قبل ابتدا میں جب دبئی سے دہلی اور ممبئی ہونے والی بکیز کی فون کال ٹیپ کی گئی تھیں تو وہ اس میں یہی باتیں کر رہے تھے کہ کیا کال گرلز بھیجنے سے قبل کرکٹرز کے کمروں میں خفیہ کیمرے نصب کرنا ممکن ہے۔
Load Next Story