پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

آج چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، ماہرین فلکیات

آج چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، ماہرین فلکیات۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان میں چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج کراچی میں ہو گا، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔


دوسری جانب ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، اس طرح عیدالاضحی 22 اگست بروز بدھ کو ہو گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا

واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذی الحج کاچاند نظر آگیا جس کے بعد ان ممالک میں عیدالاضحیٰ 21اگست کو ہوگی۔
Load Next Story