جرمنی میں 75 سالہ معمر شخص نے بستر مرگ پر اسلام قبول کرلیا

بوڑھے شخص کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

بوڑھے شخص کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی (فوٹو: اسکرین گریب)

جرمنی میں 75 سالہ بوڑھے شخص نے بستر مرگ پر اسلام قبول کرلیا، معمر شخص کی کلمہ طیبہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق جرمنی میں 75 سالہ قریب المرگ شخص نے شدید علالت کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ بوڑھے شخص کو اس کے مسلمان شناسا نے کلمہ طیبہ پڑھایا اور فرط جذبات سے معمر شخص کے گلے لگ کر رونے لگا۔


[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BmREt09FCsQ/"]

بعدازاں معمر شخص کے کان میں اذان دی گئی، یہ واقعہ وہاں موجود کسی ساتھی نے ریکارڈ کرکے ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کرادی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مسلمانوں نے معمر شخص کے قبول اسلام پر انہیں بے حد مبارک باد پیش کی۔
Load Next Story