سنیل گواسکر کی عمران کی حلف برداری تقریب میں شرکت سے معذرت

بھارتی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران کمنٹری کر رہا ہوں، سنیل گواسکر کا عمران خان کو فون

بھارتی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران کمنٹری کر رہا ہوں، سنیل گواسکر کا عمران خان کو فون۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔



سنیل گواسکر نے عمران خان کو فون کیا اور بتایا کہ وہ بھارتی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران کمنٹری کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکتے۔انھوں نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے عمران خان سے اچھی امیدیں ہیں۔

 
Load Next Story