ضمنی الیکشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ

مستقل بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت دینے کافیصلہ تجربے کے بعد ہوگا، الیکشن کمیشن


Numainda Express August 12, 2018
مستقل بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت دینے کافیصلہ تجربے کے بعد ہوگا، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوضمنی اانتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دیے جانے کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اکتوبرمیں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا ،اکتوبر میں25سے زائد حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ تارکین وطن انتخابات سے پہلے ویب سائٹ پرخودکو رجسٹرڈ کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 70 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کوووٹ رجسٹرڈکرانے کی سہولت ہوگی۔ووٹ کی سہولت کا مقصد اوورسیز ووٹنگ کاتجربہ کرناہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مستقل بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت دینے کافیصلہ تجربے کے بعد ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |