رزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت

عبدالرزاق داؤد کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائیگا، تحریک انصاف کا اعلامیہ


Numainda Express August 12, 2018
عبدالرزاق داؤد کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائیگا، تحریک انصاف کا اعلامیہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

NEW YORK: ممتاز ماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت میں ماہرین کی شمولیت کی تیاریاں شروع کر دی گئی جب کہ ممتاز ماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق عبدالرزاق داؤد کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائیگا۔ عبدالزراق داؤد صنعت، سرمایہ کاری، ٹیکسٹائل اور تجارتی امور پر وزیر اعظم کو مشورہ دیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں