ایرانی خودکش حملہ آور امریکا کے 112 فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کیلیے تیار ہیں ایرانی صحافی

ایران کو ایک بیرونی جنگ کی ضرورت ہے، علی رضا فرقانی


خبر ایجنسی August 12, 2018
ایران کو ایک بیرونی جنگ کی ضرورت ہے، علی رضا فرقانی۔ فوٹو:فائل

ایرانی صحافی علی رضا فرقانی نے کہاہے کہ ایران نواز خود کش عناصر کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں 112 ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فرقانی نے واشنگٹن کو دھمکی دی کہ ایران نواز خود کش عناصر کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں 112 ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق علی رضا فرقانی نے کہاکہ لوگوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ آئندہ جنگ ایرانی اسلامی انقلاب کو یقینی بنائے گی اور امریکا کا مکمل خاتمہ کر دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں