پشتون عوام کے مسائل کے حل کیلیے آوازاٹھائیں گےمتحدہ
خیبرپختونخواہ کے عوام نے الطاف حسین کے نمائندوں کوہزاروں ووٹ ڈالے،گلفرازخٹک۔
GILGIT:
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہاکہ ایم کیوایم خیبرپختونخواہ میں پشتون عوام کے مسائل کے حل کیلیے ہرفورم پرآوازاٹھائے گی اورانہیں کسی صورت میںتنہا نہیں چھوڑے گی۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے حق پرست عوام نے قائد تحریک الطاف حسین کے نامزد حق پرست امیدواروں پر بھرپور اعتمادکیا اورعام انتخابات میں حق پرست امیدواروں کو ہزاروںووٹ ڈالے وہ قابل ستائش اورپشتون عوام کی قائدتحریک الطاف حسین سے محبت کاواضح ثبوت ہے،انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین عوام کے دلوںمیں بستے ہیں جنھیں دھونس ، دھمکی یا دھاندلی سے الطاف حسین سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔
انھوں نے کہا کہ الطاف حسین کا حقیقت پسندی و عملیت پسندی کا حق پرستانہ پیغام خیبرپختونخواہ سمیت ملک کے گوشے گوشے میںپھیل چکا ہے جس کا واضح ثبوت حالیہ انتخابات میں ملک بھر سے کھڑے ہونے والے حق پرست امیدواروںکوعوام کی جانب سے پڑنے والے ووٹ کی شکل میںسب کے سامنے آگیا ہے،گلفراز خان خٹک نے خیبرپختونخواہ کے پشتون عوام سے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم عوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہے۔
دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے حق پرست نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میںگرمی کی شدت کے ساتھ بجلی کی غیراعلانیہ اورطویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ پرگہری تشویش کا اظہارکیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی شہرمیںبجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلیے عملی اقدامات بروئے کارلائے۔
مشترکہ بیان میں نومنتخب اراکین اسمبلی نے کہاکہ کراچی میںطویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے باعث جہاں شہریوں کو شدید مشکلات کاسامناہے اوران کی روزمرہ کی معمولات زندگی شدیدمتاثرہے جبکہ صنعتی وتجارتی سرگرمیاںبھی تعطل کاشکار ہیں، انھوں نے کہاکہ کراچی کے شہریوںکوتاریخ کی مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے کے باوجودطویل لوڈشیڈنگ کا نشانہ بنایاجارہاہے، نومنتخب اراکین اسمبلی نے نگراں وزیراعلیٰ زاہدقربان علوی سے مطالبہ کیاکہ کراچی میںبجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔