افغانستان میں فائرنگ اور بم دھماکے پولیس سربراہ قتل 4 سپاہی ہلاک

مقتول عبدالغنی گھر سے نکلتے ہی نشانہ بنے جب کہ صوبہ فرح میں طالبان کیخلاف مہم کی قیادت کررہے تھے.


Online May 19, 2013
انتہائی متحرک تھے اسی لیے طالبان نے انھیں راستے سے ہٹایا، پولیس حکام، باکوا ضلع میں 4سپاہی بم پھٹنے سے مارے گئے، گاڑی تباہ۔ فوٹو: رائٹرز

افغانستان میں فائرنگ اور بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس سربراہ اور 4افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افغانستان کے صوبے فرح میں طالبان کیخلاف مہم کی قیادت کرنے والے افغان پولیس کے سربراہ کو گھر کے باہر قتل کردیا گیا۔ پولیس سربراہ عبدالغنی اپنے گھر سے گاڑی لے کر نکلے ہی تھے کہ 2 مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔



صوبائی ترجمان نے بتایاکہ عبدالغنی کو اسپتال لے جایا جارہا تھا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے۔ مقتول پولیس سربراہ نے جنگجوئوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جس کے نتیجے متعدد جنگجو مارے گئے اور کچھ پکڑے بھی گئے۔ پولیس حکام کے مطابق عبدالغنی ایک متحرک کمانڈر تھے، اسی لیے طالبان نے انھیں نشانہ بنایا۔ ایک دوسرے واقعے میں باکوا ضلع میں افغان فوج کے 4سپاہیوں کو اس وقت ہلاک کردیا گیا جب ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں