ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی آمد شروع ہوگئی
فٹبال، والی بال اور ہاکی کی ٹیموں نے جکارتہ کے ایتھلیٹ ولیج میں پڑائو ڈال دیا
18 ویں ایشین گیمزمیں شرکت کیلیے پاکستانی دستے کی انڈونیشیا آمد شروع ہوگئی، قومی فٹبال اور والی بال کی ٹیمیں ہفتے کوصبح ایتھلیٹ ولیج پہنچ گئیں جبکہ ہاکی کی ٹیم ہفتے ہی کی رات جکارتہ پہنچے۔
قومی دستہ 256 کھلاڑیوں پرمشتمل ہے جن میں 216 مرد اور 40 خواتین پلیئرزشامل ہیں، مردوں میں پاکستانی کھلاڑی 35 ایونٹس میں ایکشن میں نظرآئیں گے جن میں ایتھلیٹکس، آرچری، ہاکی، فٹبال، باکسنگ، بیڈمنٹن، کراٹے ، سوئمنگ، اسکواش، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، ہینڈ بال، بیس بال،گالف، جوڈو، جوجسٹو،کبڈی، رگبی، سیلنگ، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، فینسنگ، جمناسٹک، قراش، پنچک سیلاٹ (Pencek) ووشو، برج، روئنگ، شوٹنگ، سیپک ٹاکرا ،اسپورٹس کلائمنگ،سافٹ ٹینس اورپیراگلائیڈنگ شامل ہیں جبکہ قومی خواتین پلیئرز 15 مقابلوں میں حصّہ لیں گی جن میں آرچری، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، کراٹے، روئنگ، شوٹنگ، اسکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، ووشو، برج اورسافٹ ٹینس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 18ایشین گیمز انڈونیشیا کے دو شہروں جکارتہ اور پلمبنگ میں 18 اگست تا 2 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، ان گیمزمیں 45 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے جن میں پاکستان 35 کھیلوں میں حصّہ لے گا۔