لارڈز ٹیسٹ بھارت کے قدموں تلے زمین سرکنے لگی
250 رنز کا خسارہ ،انگلینڈ کا کھیل پر کنٹرول، ووئکس کی سنچری ، بیئراسٹو93 پر آئوٹ
لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کے قدموں تلے زمین سرکنے لگی جب کہ کرس ووئکس اور جونی بیئر اسٹو نے مہمان بولرز کو بے حال کردیا۔
تیسرے روز میزبان سائیڈ نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 357 رنز بناکر 250کی برتری حاصل کرلی۔ ووئکس 120 رنز پر ناقابل شکست تھے، بیئر اسٹو نے 93 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم کو پہلی باری میں 107 رنز پر ڈھیر کرنے والی انگلش ٹیم کی شروعات بھی کچھ اچھی نہیں تھی،ابتدائی2 وکٹیں صرف 32 رنز پر گرگئیں جبکہ اسکور 89 تک پہنچا تو چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، کیٹن جیننگز 11 رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور جاتے ہوئے ریویو بھی ضائع کیا۔
دوسرے اوپنر الیسٹر کک 21 رنز بناکر شرما کی گیند پر وکٹ کیپر دنیش کارتھک کے ہاتھوں کیچ ہوئے، کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اولی پاپ کی پہلی اننگز 28 رنز پر پانڈیا کے ہاتھوں تمام ہوئی، جوئے روٹ سے مشاورت کے بعد انھوں نے ایل بی ڈبلیو کے فیصلے کو چیلنج کیا مگر فائدہ نہیں ہوا، روٹ بھی 19رنز بناکر شامی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، جوز بٹلر24 رنز پر شامی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
اس موقع پر جونی بیئر اسٹو اور کرس ووئکس بھارتی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 189 رنز جوڑ کر مجموعے کو 320 تک پہنچایا، بیئر اسٹو بدقسمتی سے 93 رنز پر پانڈیا کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوگئے، کم روشنی کی وجہ سے جب کھیل قبل از وقت ختم ہوا تو ووئکس 120 اور سام کیورن 22 رنز پر کھیل رہے تھے،شامی نے 3 اور پانڈیا نے 2 وکٹیں لیں۔