پروازوں میں تاخیر کے بعد پی آئی اے کے مسافروں کو سامان بھی دیر سے ملنے لگا

لاہور سے آنے والی پرواز پی کے 303کے مسافر تو جہازسے اتر کر لائونج میں پہنچ گئے مگر سامان نہیں پہنچا


Staff Reporter August 12, 2018
سامان پہنچانے والا ٹرک خراب ہوگیا تھا،ذرائع،گزشتہ روزایک پرواز بھی مسافروں کاسامان جناح ٹرمینل پرچھوڑگئی تھی. فوٹو: فائل

پی آئی اے کی پروازوں کی تاخیر کے بعد اب مسافروں کو سامان بھی دیر سے ملنے لگا۔

ہفتے کی دوپہر لاہور سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 303کے مسافر تو جہازسے اتر کر لائونج میں پہنچ گئے مگر ان کا سامان نہیں پہنچا ،مسافر کئی گھنٹے سامان کی ترسیل کے خودکار بیلٹ کے گر د کھڑے رہے ،اس دوران انھوں نے قومی ائیر لائن کے عملے کی جانب سے سست روی پر احتجاج بھی کیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ کنونیر بیلٹ تک سامان پہنچانے والا ٹرک خراب ہوگیا تھا جس کی وجہ سے پرواز اترنے کے کافی دیر بعد بھی سامان مسافروں کے حوالے نہیں کیا جاسکاتھا ،تاہم بعدازاں پی آئی اے حکام کو مسافروں کی حالت پر رحم آیا اور طویل انتظار کے بعد سامان ان کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دوروز قبل بھی پی آئی اے کی کراچی سے سیالکوٹ جانے والی پرواز بھی 55مسافروں کا سامان جناح ٹرمینل پر چھوڑ گئی تھی ،جسے بعد میں قومی ایئر لائن انتظامیہ نے ایک دوسری پرواز کے ذریعے سیالکوٹ بھیجا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں