کراچی میں بوندا باندی درجہ حرارت 2 ڈگری گر گیا

بیشتر علاقوں میں علی الصباح شروع ہونے والی بونداباندی کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔


Staff Reporter August 12, 2018
بونداباندی کا سلسلہ دیر تک جاری رہا،درجہ حرارت 31.5ڈگری رہا،سمندری ہواؤں کی رفتار30کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ فوٹو: فائل

شہر میں ہونے والی بونداباندی سے درجہ حرارت 2ڈگری گرگیا۔

شہر کے مختلف علاقوں گارڈن، ایم جناح روڈ ،صدر ،لسبیلہ ،شاہراہ فیصل ،بہادر آباد اور ڈیفنس سمیت بیشتر علاقوں میں علی الصباح شروع ہونے والی بونداباندی کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، سمندر کی نچلی سطح کے بادلو ں کی وجہ سے مطلع مکمل طور پر ابر آلو دہونے کی وجہ سے شہر میں دھوپ غائب رہی اور آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت متوازن رہا اورگزشتہ تین روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 2ڈگری کمی سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائوں کی رفتار 30کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، آج کو بھی شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |