ذی الحج کا چاند نظر آگیا عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہوگی

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا


ویب ڈیسک August 12, 2018
مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں میں منعقد ہوا، فوٹو: فائل

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ملک بھر میں عید الاضحٰی 22 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد ہوا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوئے جس کے بعد چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں عیدالاضحیٰ 21 اگست منگل کو منائی جائی گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں