بلوچستان میں یوم آزادی کے دن موبائل فون سروس پر پابندی عائدرپورٹ

صوبائی حکومت نے بھی قانون اور نظام برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات ہے.

موبائل سروس کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD:
حکومت بلوچستان نے یوم آزادی کے دن کوئٹہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون کی سروس پر پابندی عائد کی ہے۔منگل کو ڈان نیوز نے بتایا

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے"یہ اقدام شرپسند عناصر اور دہشت گردوں کی مواصلات کی صلاحیتوں کو بلاک کرنے کے لیے کی گیا ہے"۔

شہر اور گرد و نواح کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے"منگل کو سروس منقطع ہونے کے بعد سے انکو مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے"۔


صوبائی حکومت نے بھی قانون اور نظام برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات ہے. رپورٹ میں بتایا ہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو شہر میں حساس مقامات اور سرکاری عمارتوں پر تعینات کیا گیا ہے.

اس سے پہلے صوبائی حکومت نے 23 مارچ کو بھی موبائل سروس منقطع کی تھی،اس وقت بھی یہ وجہ بتائی گئی تھی"یہ اقدام عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملے سے بچنے لے لیے کیا گیا ہے"۔

صوبہ بھر میں سیکورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں پر بم دھماکوں اور حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے.پچھلے یوم آزادی کے دن بھی رات کو ریسٹورنٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا،جس میں کم از کم 12 لوگ زخمی ہوئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story