پاک چین دوستی لازوال ہے موجودہ صدی ایشیا کی ہے شجاعت

سب سے اہم کردارچین کاہے،چینی سفیرکے اعزاز میںتقریب سے صدرق لیگ کاخطاب


اسلام آباد: ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت پارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اور یہ ہردور میں قائم رہے گی۔

موجودہ صدی ایشیا کی ہے اور اس میں سب سے اہم کردار چین کاہے جو ہمارا جغرافیائی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ گزشتہ روز چینی سفیر لیوجانگ کے اعزازمیں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہاکہ چینی سفیر اب پاکستان سے واپس جارہے ہیں اور یہاںسے اچھی یادیں لے کر جارہے ہیں۔ انھیں صدرپاکستان نے اعلیٰ صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازاہے۔



اس موقع پر چین کے سفیر لیوجانگ نے کہاکہ چین پاکستان میںامن، ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے ہمیشہ ساتھ دیتارہے گا۔ پاکستان ہمارا دوسراگھر ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات اقتصادی اورتوانائی کے شعبوں میںباہمی تعاون سے مزیدبہتر ہوںگے۔ اس موقع پر مشاہدحسین سید، سینیٹر دلاورحسین اور امتیازرانجھا بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں