ایران میں کرپشن کے خلاف خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ
امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنے والے ایران کو معاشی بحران درپیش ہے
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بڑے مالیاتی جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کے لیے ملزمان کو سخت سے سخت اور بروقت سزائیں دینے کے لیے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے انسداد کرپشن کی خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری چیف جسٹس کی درخواست پر دی ہے جس میں استدعا کی گئی تھی کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے۔
امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کے باعث مشکلات میں گھیرے ایران نے ملک کی اقتصادی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ کرپشن کی روک تھام سے ملکی خزانے کو ہونے والے نقصان سے بچانے کا فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔