پہلی سعودی کوہ پیما خاتون نے ایورسٹ کوسرکرلیا

25 سالہ راحامحرق سعودی عرب کے ساتھ ساتھ عرب دنیا کی بھی کم عمر ترین کوہ پیما ہیں


Express Desk May 19, 2013
25 سالہ راحامحرق سعودی عرب کے ساتھ ساتھ عرب دنیا کی بھی کم عمر ترین کوہ پیما ہیں. فوٹو: فائل

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی پہلی کوہ پیما خاتون نے دنیاکی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

25 سالہ راحامحرق سعودی عرب کے ساتھ ساتھ عرب دنیا کی بھی کم عمر ترین کوہ پیما ہیںجن کے قدم ایورسٹ کی بلندیوں تک پہنچے ہیں۔ وہ ہفتے کو دنیاکی سب سے بلند چوٹی تک پہنچیں۔ راحامحرق کی 4رکنی ٹیم میں شامل قطر اور فلسطین سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں نے بھی پہلی مرتبہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کیاہے۔ جس ٹیم نے راحامحرق کی کوہِ پیمائی کو کیمرے میں محفوظ کیا ان کا کہناہے کہ راحا کو اپنے مقصد کے حصول میں حائل کئی رکاوٹوں کو عبور کرناپڑا۔ راحامحرق کی ویب سائٹ پر تحریر ہے کہ ان کے خاندان کے لیے کوہ پیمائی کی مہم کے لیے رضامند ہونا ایک چیلنج تھا لیکن وہ اب مکمل طورپر تعاون کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں