عمران خان کا دوبارہ طبی معائنہ ریڑھ کی ہڈی ٹھیک ہے ڈاکٹر

آج سے فزیو تھراپی شروع کر دی جائیگی، ڈسچارج کرنے کا فیصلہ پیر کو کیا جائے گا


این این آئی May 19, 2013
آج سے فزیو تھراپی شروع کر دی جائیگی، ڈسچارج کرنے کا فیصلہ پیر کو کیا جائے گا. فوٹو:ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دوبارہ ایم آر آئی ٹیسٹ لیا گیا ہے جسکے مطابق انکی ریڑھ کی ہڈی بالکل ٹھیک ہے ۔

انھیں اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کل )پیر کو) کیا جائیگا ۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ہفتے کو اسپیشلسٹ نے طبی معائنہ کیا جسکے مطابق ان کی ریڑھ کی ہڈی کے 3 مہروں پر لگنے والی چوٹ بہتر ہو رہی ہے تاہم انکی ریڑھ کی ہڈی بالکل ٹھیک ہے ۔عمران خان کی کمر کے گرد سپورٹ باندھی گئی ہے تاہم وہ معمول کے مطابق چل پھر سکیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |