امریکا کو ڈرون حملے بند کرنا ہوں گے شیری رحمن

یہ پاکستان کی خودمختاری کیخلاف ہیں، کارروائیوں سے امریکی امیج کو نقصان پہنچ رہا ہے


Online May 19, 2013
یہ پاکستان کی خودمختاری کیخلاف ہیں، کارروائیوں سے امریکی امیج کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکا میں سبکدوش ہونے والی پاکستانی سفیر شیری رحمن کا کہنا ہے کہ امریکا کو ڈرون حملے بند کرنا ہوں گے ، حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔

ڈورن حملوں سے دنیا بھر میں امریکی امیج کو نقصان پہنچ رہا ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔ واشنگٹن میں اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ ڈرون حملوں سے امریکا کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہتر کرنے کے لیے بہت محنت کی۔



دو طرفہ تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر اگے بڑھنے چاہئیں اور پاک امریکا تعلقات کی بنیاد تجارت ہونی چاہیے۔ پاکستان بھارت اور افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ اس موقع پر سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیرس کا کہنا تھا کہ نئے پاکستانی سفیر کو شیری رحمن کی جگہ لینے کے لیے بہت محنت کرنا پڑے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |