سمیع اللہ علیزئی کی عمران سے ملاقات قرآن پر حلف کے بعد پی ٹی آئی میں شامل

سمیع اﷲ علیزئی سے رابطہ نہ ہو سکا تاہم انکے قریبی ذرائع نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔

سمیع اﷲ علیزئی سے رابطہ نہ ہو سکا تاہم انکے قریبی ذرائع نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔ فوٹو: فائل

COLOMBO:
قرآن مجید پر حلف لینے کے بعد آزاد رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ سمیع اﷲ علیزئی کو عمران خان نے تحریک انصاف میں شامل کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر سمیع اللہ نے پی پی پی چھوڑ کر جے یوآئی کے الحاق سے کے پی کے 65پر آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کی' اب وہ پی ٹی آئی میں شمولیت چاہتے تھے تاہم شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے انکار کر دیا جس پر سمیع اللہ نے عمران خان سے اسپتال میں ملاقات کی جہاں قرآن مجید پر حلف کی یقین دہانی پر انکو پارٹی میں شامل کر لیا گیا' وہ صوبائی کابینہ کا حصہ نہیں ہونگے۔ سمیع اﷲ علیزئی سے رابطہ نہ ہو سکا تاہم انکے قریبی ذرائع نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔

Recommended Stories

Load Next Story