15 ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ارکان نے حلف اٹھالیا

اسپیکر ایاز صادق نے ارکان قومی اسمبلی سے حلف لیا


ویب ڈیسک August 12, 2018
اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا فوٹو: آن لائن

15 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں ارکان نے حلف اٹھالیا ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پندرہویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ہوا، قومی ترانے، تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اجلاس کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔

اولین اجلاس میں عمران خان قائد ایوان کے لیے مخصوص نشست کے ساتھ والی نشست پر براجمان تھے۔ شہباز شریف، احسن اقبال اور رانا تنویر ساتھ ساتھ نشستوں پر بیٹھے تھے جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے نفیسہ شاہ کے ساتھ والی نشست سنبھالی تھی۔

اراکین قومی اسمبلی نے اردو کی حروف تہجی کی ترتیب سے رجسٹر پر دستخط کئے، سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رجسٹر پر دستخط کئے، اس موقع پر ایک خاتون رکن نے نعرے بازی کی تو اسپیکر نے انہیں روک دیا۔ ارکان کی جانب سے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے اجلاس 15 اگست تک کے لیے ملتوی کردیا۔

حلف برداری سے قبل اسپیکر نے نئے اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا اعلان کیا، جس کے مطابق اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا اور اسی روز نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی کے ایوان کی کارروائی سنبھال کر ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن کروائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں