شام میں اسلحہ ڈپو میں دھماکا 39 افراد جاں بحق

مرنے والوں میں 12 بچے اور کئی خواتین بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک August 12, 2018
کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں،فوٹو: اے ایف پی

شام کے صوبے ادلب میں دھماکے سے دو رہائشی عمارتیں زمین بوس ہونے کے نتیجے میں کم از کم 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے علاقے سرمادا میں واقع اسلحہ ڈپو میں اچانک دھماکا ہوا نتیجے میں دو اونچی عمارتیں منہدم ہوگئیں، تباہ ہونے والی عمارتوں میں درجنوں افراد رہائش پذیر تھے جو ملبے تلے دب گئے۔

سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم ازکم 39 افراد زندگی کی بازی ہارگئے، مرنے والوں میں 12 بچے اور کئی خواتین بھی شامل ہیں جب کہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ذخیرہ کیا گیا اسلحہ و بارود کس تنظیم یا گروہ کا تھا تاہم باغیوں کے زیر اثر علاقہ ہونے کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ شامی حکومت سے لڑنے والے گروہوں کا ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں