العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز نوازشریف احتساب عدالت میں پیش

سابق وزیراعظم نوازشریف کو بکتربند گاڑی میں اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا گیا


ویب ڈیسک August 13, 2018
جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی فوٹو: سوشل میڈیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملزاور فلیگ شپ انویسٹمنٹ میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اسٹیل ملزاورفلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسزمیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے تفتیشی افسر محبوب عالم اور سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا کو پرسوں طلب کرلیا۔ عدالت نے نوازشریف کو پرسوں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کواڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی حصارکے ساتھ بکتربند گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا، اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جب کہ نواز شریف کے روٹ پر 200 سے زائد سیکورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو10 سال قید بامشقت اور80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں