ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن نہ ملنے سے متعلق شکایات بے بنیاد ہیں الیکشن کمیشن

پولنگ اسٹیشن 138 اور 178 ان پولنگ اسٹیشنوں میں شامل نہیں جہاں ری پولنگ ہونا ہے, ترجمان الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک May 19, 2013
پولنگ اسٹیشن 138 اور 178 ان پولنگ اسٹیشنوں میں شامل نہیں جہاں ری پولنگ ہونا ہے, ترجمان الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن نہ ملنے سے متعلق شکایات بے بنیاد ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن 139 اور 178 ان پولنگ اسٹیشنوں میں شامل نہیں جہاں ری پولنگ ہونا ہے اس لئے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز نہ ملنے سے متعلق شکایات بے بنیاد ہیں، اعلی حکام کراچی میں پولنگ کی نگرانی کررہے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 کے 43 اور سندھ اسمبلی کے دوحلقوں پی ایس 112 اورپی ایس 113 پردوبارہ پولنگ شام پانچ بجے تک کسی وقفہ کے بغیر جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں